13 جنوری، 2021، 7:25 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84184988
T T
0 Persons
کورونا نے ایران کی ایشین ہینڈبال مقابلوں کی میزبانی میں رکاوٹ بنی

تہران، ارنا- ایشین ہینڈبال فیڈریشن نے کورونا کی وبا کی حالات سے متعلق کچھ ممالک کی حساسیت کی وجہ سے ایشین ہینڈبال مقابلوں کو ایران کے بجائے بحرین میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے ایران کے جنوب مغرب میں واقع شہر شیراز کو ایشین ہینڈبال مقابلوں کی میزبانی کیلئے چن لیا گیا تھا اور ایران نے ان مقابلوں کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں کر چکی تھیں۔

تا ہم ایشین ہینڈ بال کنفیڈریشن نے ایران کو لکھے گئے ایک خط میں کہا تھا کہ کورونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر اور ایشین ممالک کی ایران میں شرکت کیلئے تیار نہ ہونے کی وجہ سے ایشین ہینڈبال مقابلوں کی میزبانی میں تبدیلی ممکن ہے۔

ایشین ہینڈ بال کے عہدیداروں کے اس طرز عمل نے ایرانی ہینڈ بال فیڈریشن اور وزارت کھیل اور نوجوانوں کے علاوہ قومی اولمپک کمیٹی کے عہدیداروں کے رد عمل اور احتجاج کو ہوا دی۔

لیکن، ایشین ہینڈ بال فیڈریشن نے آج  بروز بدھ کو لکھے گئے ایک خط میں بحرین کو ایشین ہینڈبال مقابلوں کی میزبانی کیلئے چننے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ان مقابلوں کے میزبان ملک کو تبدیل کرنے کی وجہ کوویڈ 19 سے متعلقہ شرائط کی وجہ سے ایشیائی ممالک کی ایران میں شرکت نہ کرنا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .